دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے، شہیر سیالوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انجمن طلباء اسلام کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی حمایت کا اعلاکیا گیا ہے اس حوالے سے شہیر سیالوی ناظم انجمن طلباء اسلام اسلام آباد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پوری قوم بالخصوص طلباء برادری ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ فر وری میں اے ٹی آئی کی جانب سے فوجی اآپریشن آخری حل کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس پر کالعدم جماعتوں نے کافی واویلا کیا تھا مگر اب حکومت اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے مذاکرات کی آڑ میں نہ صرف فوجی جوانوں کو شہید کیا بلکہ اپنے کئی ناجائز مطالبات بھی منوائے مگر اب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کی حامی جماعتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔