لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ، اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے پوری قوم پرعزم ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے صدرپاک چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن شا ؤ ژوکینگ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی،چینی وفد نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، سی پیک ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔