کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کینسر پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، طاہرہ آصف شہید ہونیوالی متحدہ کی چوتھی پارلیمنٹیرین ہیں۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کہتے نے طاہرہ آصف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی خوش اخلاق خاتون تھیں، ہمارے دلوں میں ان کی یاد ہمیشہ رہے گی، طاہرہ آصف کا خون ضرور رنگ لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل طاہرہ آصف کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 3 روز سیاسی سرگرمیاں معطل رکھے گی، طاہرہ آصف شہید ہونیوالی ایم کیو ایم کی چوتھی پارلیمنٹیرین ہیں۔
حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا کینسر پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، ایم کیو ایم کارکنان دوا کے طور پر موجود ہیں، ہم اپنے آپ کو مزید پھیلائیں گے۔