دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو پٹرول ایک سو آٹھ روپے فی لٹر تھا، اب ستر روپے میں مل رہا ہے۔ اگرچہ پٹرول کی مد میں حکومت کے ریونیو میں 40 ارب کی کمی آئے گی پھر بھی ہم دنیا بھر اور خطے میں سستا ترین پٹرول فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے یہ نوید بھی سنائی کہ سال 2015ء میں گیس کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو نواز شریف پر اعتماد ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے اور معاشی اعشاریہ بھی بہتری کی طرف گامزن ہے۔