کراچی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے کیسز جلد نمٹانے کے لیے ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔ آرمی چیف نے کراچی کو دہشت گردی سے پاک اور پرامن بنانے کے لیے دہشت گردوں، جرائم پیشہ مافیا، بدعنوانوں اور تشدد کرنے والوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن کراچی بلاتفریق جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے، یہ احکامات انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں دیئے ہیں۔ آئی ایس پر آر کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوکراچی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان سےمتعلق اقدامات پرانٹیلی جنس ایجنسیزکی کارکردگی کوسراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔