دہشتگردی کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں پانچ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی سے متعلق کیسز کو ترجیح دے کر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی۔ انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز، گواہان، تفتیش کاروں اور استغاثہ مخصوص تاریخوں پر حاضری یقینی بنائیں گے۔

خصوصی عدالتوں کے نگران جج ہر ماہ اجلاس کریں گے۔ اعلامیے میں لاء اینڈ جسٹس کمشن کو انسداد دہشتگردی قانون پر نظرثانی کے لئے سفارشات پیش کرنے اور دہشتگردی کے مقدمات کو الگ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔