نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی اور موسمی تبدیلی کو موجودہ دور میں سب سے بڑا عالمی خطرہ قرار دے دیا۔
گزشتہ روز وچار مہاکمبھ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور موسمی تبدیلی دنیا کے لئے سب سے بڑا بحران اور خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بحران کے حل کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اکاون نکاتی فارمولہ بھی جاری کیا اور کہا کہ یہ نکات دنیا کو درپیش تمام بحرانوں کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔