پشاور (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا ناصر درانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پاک افغان سرحد پر نظر رکھنی ضروری ہے، اس حوالے سے وفاق کو آگاہ کر چکے ہیں۔
پشاور میں ملک سعد ٹرسٹ کے دورے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے آئی جی ناصر درانی کا کہنا تھا کہ کرائے کے مکانات اور ہوٹلوں کا ڈیٹا جمع کرنا ضروری ہے۔
اس حوالے سے صوبائی حکومت کو قانون سازی کیلئے درخواست کر چکے ہیں۔ دہشتگردی عالمی ایشو ہے جس کے سدباب کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین جہاں چاہیں رہائش اختیار کر لیتے ہیں، ان کیلئے کوئی مخصوص جگہ ہونی چاہئے۔
دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پاک افغان سرحد کی مانیٹرنگ ضروری ہے اور اس بارے میں کئی بار وفاق کو بتا چکے ہیں۔