دہشتگردی ‘ کرپشن اور طبقاتی نظام تینوں دشمنان پاکستان ہیں ‘ ایم آر پی

Corruption

Corruption

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی ‘ کرپشن اور طبقاتی نظام ان تین اجگروں نے پاکستان اور عوام کیلئے نہ صرف مسائل ومصائب اور تباہی کے اسباب پیدا کئے ہیں بلکہ مستقبل کو بھی غیر محفوظ بنادیا ہے یہی وجہ ہے کہ عسکری قیادت وافواج پاکستان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نہ آپریشن ضرب عضب شروع کرنا پڑا جس میں وہ کامیابی کی سمت گامزن ہے مگر سیاسی قیادت نہ تو کرپشن کے خاتمہ میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی کیونکہ اس حوالے سے اس کا اپنا دامن وکردار داغدار اور چہرہ سیا ہ ہے ۔

جبکہ طبقاتی نظام کو اسلئے ختم نہیں کیا جاسکتا کہ عوام پاکستان شخصیت پرستی میں اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ بار بار ملک وقوم دشمن ثابت ہونے والی انہی سیاسی قیادتوں و جماعتوں کا انتخاب کرتے ہیں جو عوام کو غلام اور خود کو حکمران رکھنے کیلئے طبقاتی نظام کو زیادہ سے زیادہ مستحکم و مضبوط بناناچاہتی ہیں اسلئے قوم اگر استحصالی قیادتوں و جماعتوں کو مستر دکرکے غریب و محب وطن قیادت کو اقتدار میں لائے تو طبقاتی نظام ‘ کرپشن اور دہشتگردی تینوں کا بیک وقت خاتمہ ممکن ہے جس کے بعد عوام و پاکستان کی ترقی ‘ خوشحالی اور استحکام کا دور شروع ہوجائیگا ۔