اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی ترک کرتی ہے تو کرے، جنگ چاہتی ہے تو ہم گھبرانے والے نہیں۔ یہ بات انہوں نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف ہونے والے آپریشن کے خلاف نہیں اٹھیں گے۔ دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف جنگ کی ملکیت عوام کے پاس چلی گئی ہے۔
وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ معاملہ آصف زرداری کو خوش رکھنے یاصورت حال میاں صاحب کے کنٹرول میں ہونے کا نہیں۔
دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف جنگ کی ملکیت عوام کے پاس چلی گئی اسے کوئی دائیں بائیں نہیں کر سکتا۔