لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم سانحہ پشاور کا زخم ابھی تک نہیں بھولی، دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔
دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے سخت فیصلے کیے گئے اور صوبے بھر میں بعض قوانین میں ضروری ترامیم کر کے سزاؤں کو مزید سخت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے امن دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے اور اس جنگ میں فتح پاکستانی عوام کی ہو گی۔