انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو مجرموں کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کر دی

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کے مجرموں اعظم اور عطا اللہ کے اہل خانہ کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

پھانسی کے دو مجرموں عطا اللہ اور اعظم کے اہل خانہ نے پھانسی موخر کرنے کے لئے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پھانسی سے پندرہ دن پہلے دونوں کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق 15 دن کا وقت پورا کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دخواست مسترد کر دی۔ دونوں مجرموں عطا اللہ اور اعظم کو کل پھانسی پر لٹکایا جا رہا ہے۔