کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو نیب کے حوالے کر دیا ،ڈاکٹر عاصم کو نیب کورٹ میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا اور 10 روز میں تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نےڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ختم کرنے کا معاملہ التوا میں ڈال دیا۔
جبکہ اس سے پہلے ڈاکٹر عاصم کو پولیس نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دے دیا تھا، پولیس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج اور مالی معاونت کے کوئی شوہد نہیں ملے۔
جس کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف رینجرز کی مدعیت میں درج مقدمہ سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئی ہیں۔