انسداد دہشتگردی عدالت میں آج اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت

Gavel

Gavel

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت آج ہو گی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جناب آفتاب احمد لون کرینگے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت میں استغاثہ کی جانب سے وکیل سہیل راجپوت کا بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

آج استغاثہ کی جانب سے دیگر گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائَے جانے کا امکان ہے۔