لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے فیصلوں میں تاخیر سے ناقابل تلاقی نقصان ہو رہا ہے، حکومت اور افواج جتنی جلدی فیصلہ کرے ملک وقوم کیلئے فائدہ مند ہو گا، حکومت اور فوج کے فیصلے کا قوم بہادری سے ساتھ دے گی۔
الطاف حسین نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں کل بھی خودکش حملے کرنیوالوں کی حمایتی تھی آج بھی ہیں، ایسی تمام جماعتوں کیخلاف حکومت کو قانون کا اضافہ کر نا ہو گا، فیصلوں اور عملداری میں تاخیر ہوئی تو نقصان پہنچتا رہے گا اور نقصانات کا ازالہ شاید ممکن نہ ہو۔