لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقوام عالم کو مل کر موثر اقدامات کرنا ہیں۔
ایوان وزیر اعلٰی لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی جس میں زیچر ہارکن رائیڈر نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقوام عالم کو مل کر موثر اقدامات کرنا ہیں ، اتحاد کی قوت اور مشترکہ بصیرت سے پاکستان میں امن اور خوشیاں لائیں گے۔
امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکی عوام غم کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور اس کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔