انقرہ (جیوڈیسک) اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک بندوق بردار یا بم رکھنے والے دہشت گرد اور ان لوگوں میں کوئی فرق نہیں ہے جو اپنا عہدہ اور قلم دہشت گردوں کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
صدر کا کہنا تھا کہ یہ صحافی، رکن پارلیمان یا کوئی سرگرم کارکن بھی ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اتوار کی شام ہونے والے دھماکے جس میں 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تاحال کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حکومتی ذرائع اس کارروائی کے لیے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔