لاہور (جیوڈیسک) سانحہ شکارپور کا سپریم کورٹ آف پاکستان از خود نوٹس لے، اہلسنت والجماعت شکار پور سانحہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے
دہشت گردی میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، شیعہ سنی کے نام پر قتل عام عالمی قوتوں کا ایجنڈا ہے، دہشتگردوں کی تفریق ختم کی جائے، ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے شکارپور میں دہشت گردی کی کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کیا۔