لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لیے مساجد کے پیش امام کو انگریز ی سیکھنا ضروری ہے جبکہ اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم نے داعش کے زہر کو ختم کرنے کے لیے برطانیہ میں مقیم مسلمان خواتین کے لیے بھی انگریزی زبان سیکھنے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ میں بہت سے مسلمان نوجوانوں کو اردو یاعربی نہیں آتی ۔ ایسے نوجوانوں کو داعش کے زہر سے دور رکھنے اور انہیں سمجھانے کے لیے پیش امام کو انگریز ی آنی چاہیے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے مسلمان تارکین وطن خواتین کو بھی 30 مہینوں میں انگریزی سیکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کوئی خاتون 30 ماہ میں انگریزی نہ سیکھ پائی تواسے برطانیہ سے نکال دیا جائے گا ۔