راولپنڈی (جیوڈیسک) جنرل راشد محمود کی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں خطے اور ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے اندرونی اور بیرونی چیلجنز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامع سیکیورٹی سٹریٹیجی کے تحت ہر قسم کے خطرے کا بھرپورانداز میں جواب دیا جائیگا اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت کی مدد جاری رکھی جائیگی۔