دہشت گردی کے خاتمے پرکوئی سیاسی اختلاف نہیں، وزیراطلاعات

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی سیاسی اختلاف نہیں، انسداد دہشت گردی قوانین سے حکومت اور عدلیہ مزید مضبوط ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا کا تحفظ ریاست کا فرض ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔