تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے شام کی حمایت کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ ہے اسی لیے ہم شام کی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں، شام کا مسئلہ صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے شام کے وزیر اعظم وائل نادر الحلقی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ایران کے صدر نے نشاندہی کی کہ مسئلہ شام محض سیاسی مذاکرات میں حل کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ حسن روحانی نے کہا کہ ایران شام کے تمام علاقوں میں استحکام اور سلامتی کی بحالی اور شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق میں ہے۔ صدرایران کے مطابق تہران اور دمشق توانائی، ٹرانسپورٹ، کان کنی اور زراعت جیسے شعبہ جات میں اپنے تعاون میں تیزی لا سکتے ہیں۔
صدر ایران حسن روحانی نے بیان دیا ہے کہ ایران انسداد دہشت گردی کی خاطر شام کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے۔