تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ہم دہشت گردی ختم کر نے میں حکو مت کے ساتھ ہیں، لیکن ہر کا روائی بلا امتیاز کی جا ئے۔ علما ئے دین کے قاتلوں کو سزائے موت دی جا ئے اور تو ہین رسالت کے مر تکب مجرموں کو بھی سزا دی جا ئے۔
کچھ لو گوںکا مؤقف ہے کہ دینی مدارس ہی سے دہشت گرد پیدا ہو رہے ہیں۔ کو ئی اگر ایسا دھشت گرد ہے تو اسے سامنے لایا جا ئے ۔ سانحہ پشاور کے دہشت گردوں میں تین دہشت غیر پختون تھے اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ بیرونی طاقتیں ملوث ہیں ۔جو اس ملک کو سیکو لر اسٹیٹ بنا نا چا ہتے ہیں ۔ نا ئن الیون کے وا قع کے بعد بیرونی طاقتیں پاکستان سے اسلام کو ختم کر نے کے در پے ہیں۔
ان خیا لا ت کا اظہارء ختم نبوت محلہ رحیم آباد میں مر کزی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت مووومنٹ مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ن لیگ گزشتہ روزتلہ گنگ مسجدقبا ء میں میڈ یا سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اسمو قع پرانکے ہمر اہ پیر محمد اکبر ساقی نقشبندی ، مولا نا قاری عنا یت اللہ رحیمی ،ٹھیکیدار معصوم ،مفتی الطاف الرحمٰن ، حافظ زبیر ، پیر زادہ شمس الااسلام عمر،مو لانہ مطلوب الرحمن، صاحبزادہ عبیداللہ صدیقی ، حافظ عمر حبیب بھی مو جو تھے۔ انکا مز ید کہنا تھا کہ دارلعلوم راولپنڈی کے حادثے میں قادیا نی قوتیں پیش پیش تھیں لیکن ان کے قا تلوں کو سزا نہیں دی گئی اس طرح کی بے ضابطگیاں بھی مسائل کو جنم دیتی ہیں۔