دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ چوہدری طاہر یسین

Terrorism

Terrorism

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحدہو چکی ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھر پورکردار ادا کرنا ہے۔

وحشی درندوں جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے اور انشاء اللہ ملک امن کا گہوارہ بنے گا ‘ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ معصوم بچوں کو شہید کرنے والے درندوں کا ناپاک وجود دھرتی سے ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما یونین کونسل کھارا چوہدری طاہر یسین خاں ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اورتوانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔پاکستان کا ہر شہری ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔

معصوم بچوں کو شہید کرنے والے درندوں کا ناپاک وجود دھرتی سے ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ دہشت گردوں نے ملک کو نہ صرف ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے بلکہ معصوم بچوں کو بدترین سفاکیت کا نشانہ بنایا ہے۔