فیصل آباد : اقلیتی کونسلر سی سی 108 کامران شرف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور توانائی کا بحران زرداری اور مشرف کی پیداوار ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو ماضی میں بھی دو مرتبہ ملک کی خدمت کرنے سے روکا گیا اور اب پھر کچھ قوتیں جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔لیکن تیسری مرتبہ لیگی کارکن قائد میاں نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر دینگے کسی کو جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دینگے اور نہ ہی کوئی منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی کوشش کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مشکل حالات میں سخت ترین فیصلے ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے۔لیکن آج چند سازشی عناصر کا گروہ ملک میں دوبارہ عدم استحقام کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،پاکستانی قوم ان عناصر سے اس کا بدلہ آئندہ عام انتخابات میں لے گی۔
سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معاشی سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ،اس حوالے سے برطانیہ کا ڈیپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ و دیگر شعبوں میں اربوں روپے خرچ کررہاہے برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد پاکستانی تاجروں کیلئے یورپی یونین کی طرح بہترین تجارتی پالیسیاں متعارف کرانے پر کام مکمل کرلیا ہے ،انہوںنے کہا کہ پاک برطانیہ دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملک کے اندر نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور ملک میں نئی ملازمتوں کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور ملک خوشحال و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ،حال میں برطانیہ کی بڑی چین نے کراچی میں کاروبار کا آغاز کرکے تجارت کاحجم 300ارب روپے سے زائد ہے جبکہ یوکے ٹریڈ انوسٹمنٹ کے ذریعے پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔