فیصل آباد: مقامی صحافی رانا محمد اقبال نے کہاہے کہ دہشت گردی اورتوانائی کی قلت نے ملک میں کاروباری سر گرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ، یہ مسائل موجودہ حکومت کو ورثے میں ملے ہیں ماضی میں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر تندہی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے
آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ملک سے دہشت گردی کی کا روائیو ں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، ملک کی معاشی تر قی میں تاجر برادری کا کردار کلید ی حیثیت کا حا مل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتو ں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے۔جس پر تندہی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ملک سے دہشت گردی کی کا روائیو ں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ قومی اتحاد اورعوامی تعاون سے بہت جلد ملک سے اس لعنت کا خاتمہ ہو جائیگا۔