راولپنڈی (جیوڈیسک) ملک میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے مبینہ واقعات کے خلاف وزیر داخلہ چودھری نثار کے گھر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ راول پنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی رہائش گاہ کے سامنے ملک میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مبینہ واقعات کے خلاف مظاہرہ ہوا۔
احتجا ج کرنے والوں میں خواتین بھی موجود تھیں۔ مظاہرین نے دہشت گردوں کی عدم گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فیض آباد کے قریب مری روڈ بلاک کر دی۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔