پیر محل (خرم شہزاد بھٹی سے)دہشت گردی، مہنگائی قتل و غارت گری اور ظلم و جبر کا دور کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے۔ تحریک انصاف ہی ملک کو درپیش بحرانوں،تباہی اور انتشار سے باہر نکال سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سٹی کے سینئرنائب صدر محمد احسان عرف ننھانے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی باری باری کی حکومتوں نے ملک میں لوٹ مار کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں۔ اقربا پروری کے ذریعہ ملکی اداروں کو لوٹا جارہا ہے اہم ترین اداروں کی بااثر پوسٹوں پر حکمرانوں کے حواری اور اولادیں تعینات ہیں ملک میں میرٹ کے نام پر عام آدمی کے حقوق کا استحصال کیا جارہا ہے شریف برادران غریب تعلیم یافتہ اور قابل افراد کو ڈرائیور ، چوکیدار بنانے کی پالیسیاں سامنے لاتے ہیں۔
جبکہ اپنی اولادوں کو اربوں کھربوں کے پراجیکٹس پر بغیر کسی میرٹ کے تعینات کرلیا جاتا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ جب تک ملک میں برابری کی بنیاد پر شہریوں کو حصول تعلیم اور روزگارکے مواقع میسر نہیں آتے ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا ملک پر 6 دہائیوں سے چند خاندان مسلط ہیں جو عام آدمی کی ترقی کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا آصف علی زرداری اور نواز شریف مل کر جمہوریت نہیں بچاتے بلکہ ایک دوسرے کی کرپشن کو بچاتے ہیں۔ کروڑوں پاکستانی عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں بہت جلد تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام دوست پالیسیاں ترتیب دیگی جس سے ملک میں ترقی وخوشحالی کا حقیقی انقلاب برپا ہوگا۔