اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔
گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے بیان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنا لیتا ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ شدت پسندی منبر، اسکول اور تھانے کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے شدت پسندی کے خلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے، ہمیں اقدام کرنے ہوں گے جس کے لیے اتفاق رائے چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔