ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مخالفت کی، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ کے قائد الطاف حسین کو “رائٹ مین” قرار دے دیا، جریدے کو انٹرویو میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ دہشت گردی اور مذہبی انتہاپسندی کی مخالفت کی ہے۔

اپنے انٹرویو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم 2008 ءسے کراچی میں طالبان کی موجودگی کی نشاندہی کر رہی ہے، فاٹا اور سوات میں آپریشن کے بعد سے طالبان نے کراچی کو اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے اور طالبان یہاں اغوا برائے تاوان، بینک ڈکیتیوں، بھتاخوری اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں۔

الطاف حسین نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ دہشت گرد کارروائیاں مذہبی شدت پسندی سے متاثر ہو کر کی جاتی ہیں جو ملک کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے اس بات پر ہمیشہ زور دیاکہ پاکستان اور مذہبی شدت پسندی ساتھ نہیں چل سکتے۔

ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت اور فوج کی غیر مشروط حمایت کی ہے ، الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہیں پاسکی ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور انتہاپسندی ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔