ملت تشیع کا دہشت گردی اور انتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں: سید مہدی شاہ

MWM

MWM

اسلام آباد: تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ملت تشیع کا دہشت گردی اور انتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں ملت جعفریہ کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تاریخ گواہ ہے اس ملت کے غیور بیٹوں نے وطن عزیز کے لئے قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنے جان و مال کی قربانی دیتے رہے۔

پاکستان کیخلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی اداروں نے شدت پسندوں کو پنپنے کا موعہ دیا اور آج یہی گروہ پاکستان کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے جن کے روابط براہ راست، رائ، موساد اور سی آئی اے جیسے پاکستان دشمن ایجنسیوں سے ہے۔

آج انہی تکفیریوں کے ہاتھوں افواج پاکستان سمیت سول سوسائٹی اور بے گناہ مسلمان کا قتل عام جاری ہے سیدمہدی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے خارجی دشمن انہی دہشت گرد گروہ کے ذریعے ہمارے سلامتی کے درپے ہیں آج بین الاقوامی دہشت گرد اور مسلمانوں کے قاتل گروہ ،،داعش،،کی تشہیری مہم چلاکر یہی دہشت گرد اُن کو پاکستان میں خوش آمدید کہہ رہا ہے ہمارے ملک کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں امریکیوں اور عربوں کے مفادات کی تحفظ کے لئے ہر حکمران ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیتے ہیں لیکن کبھی بھی پاکستان کے مفاد کے لئے نہیں سوچا وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے ان دہشت گردوں کے سرپرستوں سے ناطہ توڑیں اور خارجہ پالیسی کو از سر نو ترتیب دیں تاکہ پاکستان کے ماتھے سے دہشت گردی کے یہ بدنما داغ مٹ سکے۔