مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسی لعنت سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے پوری قوم سیاسی و فوجی قیادت کی پشت پر ہے قومی یکجہتی و اتحاد سے اپنی سوچ زبردستی مصلت کرنے والوں سے جلد نجات حاصل کر لی جائے گے۔
ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے 138 ناصرہ میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سانحہ پشاور جیسے واقعات کو روکنے کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کرنا ہوگا سیاسی قیادت کے سرجوڑے بغیردہشت گردی سمیت قومی بحرانوں سے نجات نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون کاغلط استعمال زیادتی اورظلم کے زمرے میں آتا ہے فوجی عدالتوں کے غلط استعمال بارے سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے خدشات اورتحفظات جائز ہیںفوجی عدالتوں کے دائرہ کار کی تشریح اورانہیں موثربنانے کیلئے ایک ضابطہ اخلاق کی پاسداری ناگزیر ہے۔