لاہور (جیوڈیسک) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لیے پنجاب اپیکس کمیٹی کا اجلاس کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی شہباز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پنجاب بھر سے کور کمانڈروں سمیت دیگر اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی مکمل شرکت سے ہی کامیابی ممکن ہے حفیہ معلومات کے تبادلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہم آہنگی یقینی بنانا ہو گی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا نکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں صوبوں میں ایپکس کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں کل ہونے والی اے پی سی میں قومی قیادت کا دہشت گردی کو ملک میں مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم ایک ملٹی پلر قوت ثابت ہو گا۔ آرمی چیف نے صوبائی حکومت کو شرپسند قوتوں کے خلاف فوری اور تیزی سے کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔