انسداد دہشت گردی فورس میں پولیس سے ہی بھرتیاں کی جائیں،وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس میں پولیس سے ہی بھرتیاں کی جائیں، جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

وزیر اعظم کو پنجاب میں انسداد دہشتگردی فورس کے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے موقع پر انھوں نے کہا کہ بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے نئی فورس دہشت گردی خلاف موثر کارروائیاں کرے گی تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔