لاہور (جیوڈیسک) جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے حکومت اور فوج کو بنیادی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سب کچھ فوج کے ذریعہ ممکن نہیں ہوتا اور سارے نتائج طاقت کے استعمال سے حاصل نہیں ہو پاتے۔ اس کیلئے سویلین اداروں اور انتظامیہ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے۔ بھارت، افغانستان اور امریکہ کے ایجنٹ ہمارے اندر سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ سانحہ پشاور کے بعد قومی قیادت آپریشن تیز تر کرنے، دہشت گردوں کو ان کے انجام پر پہنچانے کا عزم ظاہر کرتی نظر آئے گی، لیکن ہمیں ٹھنڈے دل سے حکمت عملی بنانی چاہیے۔ یہ مسئلہ صرف پختونخواہ کا نہیں یہ عنصر سارے ملک میں ہے۔