دہشتگردی کیخلاف حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرینگے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور سانحہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا عذاب آیا ہوا ہے۔

دہشتگرد اب معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشتگردوں نے معصوم طلباء کو شہید کیا۔ پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے بچے ہمارے بچے ہیں۔

قوم دہشتگردوں کیخلاف متحد ہو جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ساری قوم کو دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کرنا پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں کیونکہ پورا ملک سوگ میں ہے۔ یہ کسی ایک کی نہیں بلکہ ہم سب کی ناکامی ہے۔