ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی سینئر علماء کونسل نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشتگردی قابل مذمت اور حرام عمل ہے جس کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردی عظیم گمراہی ہے اور اس کے مرتکب سزا کے مستحق ہیں۔
سینئر علماء کونسل کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ امن وامان میں خلل ڈالنا ، انسانوں اور سرکاری اور نجی املاک پر حملہ کرنا ، انھیں دھماکوں یا کسی بھی طریقے سے تباہ کرنا اور جہازوں کا اغوا یا انھیں نقصان پہنچانا بھی دہشتگردی کے زمرے میں شامل ہے۔
جسے شریعت نے تخریب کاری اور قابل سزا جرم قرار دیا ہے جبکہ شورش زدہ ممالک میں لڑائی کے لیے لوگوں کو اُکسانا بھی فساد کی طرف دعوت دینے کے برابر ہے۔ دوسری جانب مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزيز آل الشيخ نے چند بیرونی عناصر کی جانب سے۔
حج کے دوران مظاہرے کرنے کے اعلان کو شیطانی عمل اور امت مسلمہ سے خیانت قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حج اسلام کا اہم رکن ہے جسے کسی سیاسی مقصد یا پارٹی پروپیگنڈے کے لیے ہرگز استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، ا س سے دیگر مسلمانوں کی عبادت میں خلل پڑے گا۔