دہشت گردی کا شکار ملکوں کی امداد جاری رکھیں گے، امریکا

John Kerry

John Kerry

امریکا(جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا دہشتگردی اور انتہا پسندی کا نشانہ بننے والے ممالک کی امداد جاری رکھے گا۔

یونیورسٹی آف ورجینیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تاثر غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ امریکیوں کو دنیا بھر سے کوئی سروکار نہیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں امریکی فلاحی اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ امریکا جمہوریت کی قدر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی کانگریس سے محکمہ خارجہ کا بجٹ کم نہ کرنے کی درخواست کریں گے۔ وزیرخارجہ کے طور پر جان کیری کی یہ پہلی پبلک تقریر تھی۔