دہشت گردی، بد امنی اور فرقہ واریت کی وجہ سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے
Posted on March 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: دہشت گردی، بد امنی اور فرقہ واریت کی وجہ سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے۔ دنیا و آخرت کی کامیابی پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے ہی ملے گی۔ پاکستان مخالف قوتیں ہمارے ہی لوگوں کو خرید کر ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کر رہی ہیں۔ پوری قوم کو دہشتگردوں کے خلاف متحد ہو کر پاکستان کا دفاع کرنا ہو گا۔ اگر پاکستان ہے تو سب ہیں اور اگر ملک نہیں تو کچھ نہیں۔
دنیا و آخرت کی کامیابی پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے ہی ملے گی۔ ملک میں ہر طرف افرا تفریح کا ماحول ہے۔ دہشت گردی، بد امنی اور فرقہ واریت کی وجہ سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے۔ لوگ بے روزگاری ، بھوک ، افلاس اور تنگدستی کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں۔ اور حکمران سب اچھا ہے کا لاگ الاپ رہے ہیں۔ یہ بات سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکتب فکر کے علمائے کرام اور لوگوں کو پاکستان کی سالمیت کی خاطر اکٹھا ہونا چاہیے۔
اگر تمام مسالک کے لوگ یہ سمجھ لیں کہ میری ناک کے آگے کسی اور کی حد شروع ہو جاتی ہے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ اگر پاکستان ہے تو سب ہیں اور اگر ملک نہیں تو کچھ نہیں۔ اسی لیئے ہمیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں لا کر فرقہ واریت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے پیارے ملک پاکستان کی ترقی کیلئے کوششیں کرنی چاہئیے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com