کراچی کی خبریں 29/2/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے عزم کو سراہتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان میں امن کی بحالی کے ذریعے معیشت کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنانے کے ساتھ پاکستان کو ناقابل تسخیر و ترقی یافتہ بنانے کیلئے گرانقدر خدمات اور بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں مگر اس کے باوجود دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں اسلئے کامیاب ہوتے ہیں کہ انہیں بیرونی امداد کے ساتھ اندرونی طور پر سرپرستی اور معاونت بھی حاصل ہے اسلئے بلا کسی تفریق دہشتگردوں کے خاتمے کے ساتھ عہدے ‘ رتبہ ‘ سیاسی وابستگی اور عوامی طاقت کے بالاتر ہوکر دہشتگردوں کے تمام سرپرستوں اور معاونین کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر بلا تفریق ان کے کڑے احتساب کے ذریعے ہی راحیل شریف پاکستان کو دہشتگردی سے پاک ریاست بنانے کے اپنے عزم کو کامیابی دے سکتے ہیں اور راحیل شریف کے عزم کی کامیابی ‘ دہشتگردی سے نجات اور پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے عوام ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز قادری کی پھانسی پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ کسی بھی وجہ سے کسی جان لینے کی اجازت کسی بھی اسلامی یا غیر اسلامی ملک کے قوانین میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہے مگر اس سے آگہی کے باوجود عشق رسول سے سرشار ممتاز قادری نے نامو س رسول کے تحفظ کیلئے وہ اقدام کیا جس کی سزا ریاستی قوانین کے مطابق پھانسی ہے جسے ممتاز قادری نے بخوشی وفخر قبول کیا اسلئے ممتاز قادری جیسے عاشق رسول کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی بجائے اس کی پھانسی کیخلاف احتجاج ‘ توڑ پھوڑ ‘ پتھراو جلاو گھیراو اور بازاروں و کاروبار کی بندش کے ذریعے غریب و مزدور پیشہ افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنا ممتاز قادری کے عشق و فخر کی توہین ہے کیونکہ جس کے عشق میں ممتاز قادری نے پھانسی پائی امن و آشتی ‘ صبر وشکر ‘ بھائی چارگی وہم آہنگی ہی ان کی سنت و تعلیمات ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم عاشق رسول ہونے کا حق ادا کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انصاف ‘ عدل اور مساوات اسلام کے بنیادی معاشرتی اصول ہیںمگر افسوس کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ان بنیادی معاشرتی اصولوں سے محرومی کے باعث دہشتگردی کے عذاب سے دوچار ہے اور اس کے عوام سست ترین عدالتی نظام اور ادارہ جاتی کرپشن کے باعث ظلم ‘ جبر اور استحصال کی چکی میں پس رہے ہیںاسلئے عدالتوں کے اوقات کار بڑھانے اور شام کی عدالتیں لگانے کی تجویز یقینا عدالتی نظام کی سستی کے خاتمے اور انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگی ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کہا کہ صرف عدالتی اوقات کار بڑھانے سے اصلاح نہیں ہوگی اس کیلئے کرپشن کا خاتمہ ‘ قوانین پر مکمل عملدرآمد ‘ہر ایک پر بلا امتیاز قوانین کے یکساں اطلاق کے ذریعے عدل ا‘ انصاف اور مساوات کے اسلامی اصولوں کو رائج کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے مذہبی جماعتوں کی جانب سے خواتین پر تشدد سے تحفظ کے قانون پر اعتراضات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد یقینا ناقابل برداشت اور غیر قانونی عمل ہے جس کیخلاف قانون سازی قابل توصیف عمل ہے مگر چونکہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اس لئے اس ریاست کے قوانین کو اسلام کے بنیادی معاشرتی اصول مساوات سے کہیں بھی اور کسی بھی صورت متصادم نہیں ہونا چاہئے جبکہ حکومت پنجاب کا منظور کردہ تحفظ نسواں کا بل جہاں خواتین کو تحفظ کی فراہمی معاون ثابت ہوگا وہیں اس بل کے نفاذ کا طریق کار اور اس کے تحت رائج سزائیں اصول مساوات سے متصادم ہوکر معاشرتی بگاڑ کا باعث بھی بنیں گے اس لئے اس بل کو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مشاورت سے اسلام کے عین مطابق بناکر خواتین کو تحفظ کی فراہمی کے ساتھ متوقع معاشرتی بگاڑ کا بھی سدباب کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں نا کافی سہولیات اور نا مساعد حالات ودہشتگردوں کی اندرونی و بیرونی سرپرستی و معاونت کے باوجود دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑکر پاکستان میں امن کی بحالی کے ذریعے وطن عزیز کے عالمی وقار کو بحال کرنے کیلئے اپنی بے مثال جدوجہد میں جو لازوال قربانیاں دے رہی ہیں ان کی تاریخ میں کہیں نظیر نہیں ملتی مگر وطن عزیز میں جاری کرپشن و قربا پروری اور ناقص اقدامات و پالیسیوں کے باعث عوام کو پہنچنے والی تکالیف و پریشانیوں کے ساتھ خواتین کا استحصال اور معصوم بچوں و بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات روکنے میں حکومتی و اداروں کی ناکامی پاکستان کے عالمی وقار کی بحالی کی افواج پاکستان کی کوششوں کی سبوتاژی کا باعث بن رہی ہیں ۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن کے چیئرمین و چیف عمران چنگیزی ‘ وائس چیئرمین فیصل خان ‘ صدر عقیلہ غوری ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ اور این جی پی ایف سرپرست وایم آر پی سربراہ امیر پٹی نے تھانہ شادباغ کے علاقے سے 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل پر تاسف و تشویش کرتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے آئین و قوانین پرمکمل عملدرآمد اور ان کی پاسداری یقینی بناکر عوام کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے تاکہ فوج دہشتگردی و کرپشن کے خاتمے اور پاکستان کے عالمی وقار کے بحالی کی جدوجہد میں کامیاب ہوسکے۔