اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل کو بچانے کے لیے طالبان فورا سیزفائر کریں۔ دہشت گردی میں ملوث طالبان کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو لوگ افواج اور شہریوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیکس ہونی چاہیے۔
مذاکرات کرنے والوں سے مذاکرات اور دہشت گردی میں ملوث طالبان کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں سنجیدگی ہونی چاہیے، وزیراعظم نوازشریف خود مذاکرات کی قیادت کریں۔
امریکا دس سال سے افغانستان میں فوجی آپریشن کر رہا ہے مگر کامیاب نہیں ہوا۔ تحریک انصاف مذاکرات کے ذریعے امن لانا چاہتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آپریشن کرنا ہے تو پہلے ان علاقوں سے شہریوں کو نکالا جائے۔