دہشت گردی اسلام اور آئین و قانون کے منافی ہے: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ دہشت گردی اسلام اور آئین و قانون کے منافی ہے۔

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں قیام امن عوام ، حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ خواہش ہے۔

طالبان کو بھی قیام امن کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی سمیت پاکستان کو کمزور کرنیکی ہر سازش کی مذمت کریگی، دہشت گردی اسلام اور آئین و قانون کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتی محمود، شاہ احمد نورانی اور پروفیسر غفور جیسے علما آئین بنانیوالوں میں شامل تھے، آئین کا احترام اور پاسداری سب پر فرض ہے۔