کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انصاف و مساوات اور عدل و احسان اسلام کے وہ زریں اصول ہیں جن پر عملدرآمد پر امن و ترقی یافتہ معاشرے کو تشکیل دیکر مضبوط و مستحکم ریاست کی بنیاد رکھتا ہے مگر افسوس کہ اسلام کے نام قربانیاں دیکر تشکیل دی جانے والی ریاست پاکستان میں نہ صرف عوا م کو انصاف کو حصول ممکن نہیں۔
بلکہ اس ملک میں قائم طبقاتی معاشرہ مساوات کے تصور تک سے نابلد ہے جس کی وجہ معاشرہ بد امنی کا شکار ‘ عوام عدم تحفظ سے دوچار اور پاکستان زبوں حالی و عدم استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جوادایس خواجہ کی خدمات کو خراج تحسین اور نوحلف یافتہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
مگر استحصالی طبقات اور انگریزوں کی باقیات کا بنایا ہوا استحصالی نظام اور اس پر سامراجی حکمرانی کے کلونیل قوانین عدلیہ کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے مگر انشاءاللہ روشن پاکستان پارٹی عوامی اعتماد و وٹ سے منتخب ہوکر اقتدار میں آنے کے بعد اس ملک کو انصاف و مساوات پر مبنی و ہ حقیقی اسلامی نظام دے گی بد امنی کے خاتمے کے ساتھ عوام کو تحفظ بھی فراہم کرے گا اور وطن عزیز کو ترقی واستحکام کی شاہراہ پر تیز رفتاری سے گامزن بھی کردے گا۔