کراچی : حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی، لاقانونیت سمیت ہر مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلائیں گیان خیالات کاا ظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں کے الیکٹرک کے تحت لگائی گئی کھلی کچہری میں علاقائی سطح پر الیکٹرک کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سنتے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کے الیکٹرک کے افسران کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے علاوہ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔
کے الیکٹرک کے تحت کھلی کچہری میں میں علاقہ مکینوں نے زائد بلنگ اور غیر اعلانیہ بجلی کے بندش کے حوالے سے شکایات سے حق پرست اراکین اسمبلی کو آگاہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کے الیکٹرک کے ذمہ دران سے کہاکہ بجلی کی زائد بلنگ اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے حوالے سے عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرکے عوام کو اذیت سے نجات دلا ئی جائے انہوں نے شاہ فیصل ٹائون میںبجلی کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے کھلی کچہری کے انعقاد پر کے الیکٹرک کے افسران کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اورفکروفلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر پہنچانے کی جد وجہد کررہے ہیں انہوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو کے الیکٹرک کا احسن قدم قرار دیتے ہوئے عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں سے کہاکہ وہ اس عمل کی تقلید کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات اور سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے عمل کو مزید تیز کریں۔