دہشت گردی کیخلاف طویل المدتی پالیسیوں پر عمل کی ضرورت ہے: اوباما

Obama

Obama

فلوریڈا (جیوڈیسک) بحیثیت صدر قومی سلامتی پالیسی سے متعلق خطاب کرتے ہوئے صدار اوباما نے اپنی انسداد دہشت گردی پالیسی کا دفاع کیا اور کہا کہ اُن کے دور صدارت میں القاعدہ سرابرہ کو مارا گیا جبکہ داعش کی کمر توڑ دی گئی۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر پالیسیاں اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات اب بھی برقرار ہیں۔

اوباما نے گوانتاموبے حراستی مرکز کو امریکا کے وقار پر بد نما داغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوانتاموبے حراستی مرکز میں 60 قیدیوں پر لاکھوں ڈالرز ضائع کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چند دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کے نمائندہ نہیں ہو سکتے۔