جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اسلامی فریضہ ہے اور اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا اور تعلیمی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کی جانب سے مذہب کے غلط استعمال سے اسلام کا تشخص بری طرح مجروح ہوا ہے۔
دہشت گرد اپنے غیرانسانی کاموں کو اسلام سے جوڑتے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ یہ منافق جھوٹ بول رہے ہیں۔