اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے انڈونیشیاء کے درالحکومت جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیاء کی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشتگردی تمام مسلم ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنا تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان دنیا میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے۔ واجح رہے آج انڈونیشیاء کے درالحکومت جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب یکے بعد دیگرے چھ دھماکے کیے گئے۔
دہشت گردوں نے پاکستان اور ترکی کے سفارتخانوں کو بھی نشانہ بنایا۔