فیصل آباد :سنی اتحاد کونسل ملک بھر میں دہشت گردی مکا ملک بچا مہم چلائے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے فرقہ وارانہ قتل و غارت کے خلاف تحریک امن و محبت شروع کی جائے گی۔ حکومت نیشنل سکیورٹی پالیسی کا جلد اعلان کرے۔ قوم امریکہ اور طالبان کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار ہو جائے۔
پچاس ہزار شہداکے خون کا حساب لینا حکمرانوں پر قرض اور فرض ہے۔ حکومت کو دہشت گردوں سے مذاکرات کا شوق مہنگا پڑے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے امریکی جنگ سے علیحدگی اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا اعلان ایک ہی وقت میں کیا جائے۔
دہشت گردوں کے اعلان جنگ کا جواب مذاکرات نہیں ایکشن ہے کیونکہ دہشت گردوں کو ختم نہ کیا گیا تو ملک ختم ہو جائے گا۔ مصر کی غاصب فوجی حکومت کی مالی امداد کرنے والے عرب ممالک ہوش کے ناخن لیں۔ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام مسترد کرتے ہیں۔