لاہور : پاک فوج کی بدولت ملک وقوم کے حقوق کا تحفظ ہو رہا ہے پوری قوم دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے ہر اقدام کی حمایت کرے گی دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارسنی تحریک و مذہبی جماعتوں کے متفقہ امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 159 عاصم ریاض گجرنے کیا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا مقصود ہے لیکن پاکستانی قوم بہادر قوم ہے اور وہ دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے انشاء اللہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ دھماکوں میں ملوث ایک ہی لوگ ہیں لیکن مختلف ناموں سے دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں جب تک ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت نہیں جاتے یہ جنگ جاری رکھی جائے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عسکری قیادت کی قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتاسیکورٹی اداروں کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے قوم کو تحفظ فراہم کررہے ہیں انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔