کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، لیکن ان پر وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگنا درست نہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو10 دن میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور جلد ہی دہشتگردی کے ان واقعات کا توڑ نکال لینگے۔
حکومت بیٹھتی ہے اور اپنا لائحہ عمل طے کرتی ہے۔ 21ویں ترمیم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ وہ خود نواز شریف کو منا لیں آخر حکومت کا حصہ بھی تو ہیں۔
سانحہ شکار پور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شکارپور میں اسپتال ہے لیکن جدید سہولیات نہیں اس لئے زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔